نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے روک تھام کے پیش نظر ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحد پر مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے قواعد میں سختی کی ہدایت کردی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نظرثانی شدہ لینڈ بارڈڑ منیجمنٹ پالیسی 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب سے 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب مؤثر ہوگی اور اس اطلاق صرف مسافروں پر ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق ان اقدامات کا افغانستان کے ساتھ دو طرفہ کارگو تجارت پر اطلاق نہیں ہوگا۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں