وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے یومیہ کیسز سے متعلق بیان میں کہا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12 ہزار 696 ٹیسٹ کیے گئے اور اس دوران 895 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 11 مریض انتقال کرگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کورونا کے مزید 500 مریض صحت یاب ہوگئے اور سندھ میں ابت ک کورونا کے 36 لاکھ 80 ہزار 680 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور 2 لاکھ 86 ہزار 520 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اب تک 2 لاکھ 65 ہزار 776 کورونا کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 678 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اس وقت 16 ہزار 66 مریض زیر علاج ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں