کراچی میں ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈر کی ہدایت پر ضلع بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے حوالے سے کارروائیاں کی جاری ہیں جہاں اسسٹنٹ کمشنر سول لائن ولید بیگ نے کلفٹن میں خلاف روزی پر 2 ریسٹورنٹ کو سیل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کلفٹن میں اسپیشل سلاطین اور شنواری کو انڈور کھانے کی سہولت فراہم کرنے پر سیل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر شیرینہ جونیجو نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ہوٹلوں سمیت 3 دکانوں پر 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور لیاری میں 4 دکانوں پر 8 ہزار روپے جرمانے عائد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام کارروائیاں کووڈ-19 کی ایس او پیز سماجی فاصلے اور فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر کی گئیں۔

تبصرے (0) بند ہیں