وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 15 ہزار 297 ٹیسٹ کیے گئے اور ایک ہزار 122 کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں آج کورونا کے باعث مزید 9 مریض انتقال کرگئے جبکہ 612 صحت یاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ابت ک کورونا کے 36 لاکھ 95 ہزار 977 ٹیسٹ کیے گئے اور 2 لاکھ 87 ہزار 642 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 66 ہزار 388 متاثرین صحت یاب ہوئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 687 ہوگئی جبکہ اس وقت 16 ہزار 567 مریض زیر علاج ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں