صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال کی نگرانی کرنے والی ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں کل بروز جمعے سے اتوار تک مغرب کے بعد کھانا خرید کر گھر لے جانے یعنی ٹیک اوے پر پابندی ہوگی۔

ایک بیان میں بتایا کہ مغرب کے بعد صرف ریسٹورینٹس کھانے پینے کی اشیا کی ہوم ڈلیوری کرسکیں گے۔

سودا سلف کی دکانیں شام 6 بجے تک کھی ہوں گی البتہ میڈیکل اسٹورز کو اوقات کار کی بندش سے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ ویکسینیشن سینڑ 24 گھنٹے تک کھلے رہیں گے۔

ترجمان وزیراعلٰی سندھ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ عید کی تعطیلات کے دوران ساحلی مقامات بھی بند رہیں اور اتوار سے عید تک مزید سختیاں کی جائیں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں