سندھ میں کورونا کے 966 نئے کیسز رپورٹ

06 مئ 2021

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 13 ہزار 821 ٹیسٹ کیے گئے اور 966 نئے کیسز سامنے آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 37 لاکھ 25 ہزار 821 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 646 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ آج مزید 805 مریض صحت یاب ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب تک 2 لاکھ 67 ہزار 524 کورونا کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 7 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہزار 698 ہوگئی ہے جبکہ اس وقت 17 ہزار 424 مریض زیر علاج ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں