وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12 ہزار 675 ٹیسٹ کیے گئے اور 812 نئے کیسز سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 37 لاکھ 92 ہزار 480 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 237 ہوگئے ہیں جبکہ آج کورونا کے مزید 871 مریض صحت یاب ہوگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اب تک 2 لاکھ 71 ہزار 581 کورونا کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ آج کورونا کے باعث مزید 12 مریض انتقال کرگئے اور صوبے بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 765 ہوگئی ہے اور اس وقت 17 ہزار 891 مریض زیر علاج ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں