شہزادہ ہیری و میگھن مارکل بیٹی کے نام سے متعلق غلط خبر پر برہم

10 جون 2021
جوڑے کے ہاں 4 جون کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: وائر امیجز
جوڑے کے ہاں 4 جون کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: وائر امیجز

گزشتہ برس شاہی خاندان سے الگ ہونے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اپنے ہاں پیدا ہونے والی بیٹی کے نام سے متعلق غلط خبریں شائع کرنے پر متعدد برطانوی نشریاتی اداروں کو نوٹسز جاری کردیے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں 4 جون کو پہلی بیٹی للی بیٹ 'للی' ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کی پیدائش ہوئی تھی۔

بیٹی سے قبل جوڑے کے ہاں 6 مئی 2019 کو پہلے بیٹ آرچی کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں نے مئی 2018 میں شادی کی تھی۔

جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوتی ہے، جوڑے نے بیٹی کا نام بھی رکھ دیا تھا اور اس حوالے سے بی بی سی سمیت دیگر چند برطانوی نشریاتی اداروں نے غلط خبریں بھی شائع کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بچے کی پیدائش

بیٹی کے نام کے حوالے سے غلط اور بے بنیاد دعوووں پر خبریں شائع کرنے پر میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی قانونی ٹیم نے تمام اداروں کو قانونی نوٹس بھجوا دیے۔

جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/اے ایف پی
جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/اے ایف پی

بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ان کی جانب سے خبر شائع کرنے پر میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی قانونی ٹیم نے ان سمیت دیگر نشریاتی اداروں کو قانونی نوٹسز بھجوائے ہیں۔

اسی حوالے سے ڈیلی میل نے بتایا کہ شہزدہ ہیری اور میگھن مارکل نے بی بی سی سمیت دیگر نشریاتی اداروں کو بھجوائے گئے نوٹس میں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی تنبیہ بھی کی ہے۔

شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن کے مطابق بی بی سی سمیت دیگر نشریاتی اداروں کو شاہی جوڑے کی جانب سے بھجوایا گیا نوٹس موصول ہوچکا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

دونوں نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور مارچ 2020 میں شاہی حیثیت سے دستبرداری کرلی تھی—فائل فوٹو: اسپلاش نیوز
دونوں نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور مارچ 2020 میں شاہی حیثیت سے دستبرداری کرلی تھی—فائل فوٹو: اسپلاش نیوز

جوڑے کی جانب سے بی بی سی سمیت دیگر نشریاتی اداروں کو بھجوائے گئے نوٹس میں ان کی خبروں کو غلط قرار دیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دعویٰ غلط ہے کہ بیٹی کے نام کا اعلان کرنے سے قبل شاہی جوڑے نے ملکہ برطانیہ سے مشورہ نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھین: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

واضح رہے کہ بی بی سی سمیت دیگر نشریاتی اداروں نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے بیٹی کا نام رکھنے سے قبل ملکہ برطانیہ سے مشورہ نہیں کیا تھا۔

ساتھ ہی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ چوں کہ ’للی بیٹ‘ ملکہ برطانیہ کا بچپن کا اور دوسرا نام ہے، اس لیے انہوں نے بیٹی پر مذکورہ نام رکھنے سے قبل مشورہ نہیں کیا۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگرچہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے بچی کی پیدائش سے قبل ملکہ برطانیہ سے نام سے متعلق مشورہ کیا تھا، تاہم نام کے اعلان سے قبل انہوں نے کوئی بات نہیں کی تھی۔

بی بی سی سمیت دیگر نشریاتی ادروں نے رپوٹس میں یہ بھی بتایا تھا کہ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ملکہ برطانیہ نے اجازت نہیں دی ہوتی تو شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل بیٹی کے نام کے ساتھ ’للی بیٹ‘ کا نام شامل نہیں کرتے۔

تاحال جوڑے نے بچی کی تصویر جاری نہیں کی—فائل فوٹو: پریس ایسوسی ایشن
تاحال جوڑے نے بچی کی تصویر جاری نہیں کی—فائل فوٹو: پریس ایسوسی ایشن

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں