پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کووڈ 19 کے خلاف ویکسین لگوانے والے بزرگ شہریوں کو مقامی پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ سینئر سٹیزنز (50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد) نادرا کے ذریعہ جاری کردہ کووڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے کے بعد مقامی پروازوں میں چھوٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کم کرایہ فوری طور پر لاگو ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں