• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

یونس خان قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی

شائع June 22, 2021
یونس خان کو 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا گیا تھا—فائل فوٹو: رائٹرز
یونس خان کو 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا گیا تھا—فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے باہمی طور پر راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بات پی سی بی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی۔

یونس خان کو گزشتہ برس نومبر میں 2 سالہ کانٹریکٹ پر آئی سی سی مینز ٹی 2022 ورلڈکپ تک کے لیے کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یونس خان دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

مذکورہ پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ یونس کے قد اور تجربے کے ماہر سے محروم ہونا افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'بات چیت کے سلسلے کے بعد ہم دونوں نے ہچکچاتے ہوئے لیکن باہمی اور دوستانہ انداز میں اس بات پر اتفاق کیا کہ اب مختلف سمت جانے کا وقت ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں مردوں کی قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے مختصر عہدے پر ان کی خدمات کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے ساتھ اپنی وسیع معلومات شیئر کرنے کے لیے پی سی بی کی معاونت کرنے کو دستیاب ہوں گے'۔

بیان میں کہا گیا کہ پی سی بی اور یونس خان دونوں نے سابق کپتان کی رخصتی کی وجوہات پر مزید کوئی تبصرہ نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: یونس خان 2022 تک قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم بیٹنگ کوچ کے بغیر برطانیہ کا دورہ کرے گی جبکہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے یونس خان کے متبادل کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ وقتی طور پر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم 25 جون سے 20 جولائی تک 3 ون ڈیز اور 3 ٹی 20 میچز کے لیے برطانیہ کا دورہ کرے گی جبکہ ویسٹ انڈیز کا دورہ 21 جولائی سے 24 اگست تک جاری رہے گا جس کے دوران 5 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024