جاپان میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ کاریاں

اپ ڈیٹ 05 جولائ 2021

جاپان کے شہر اتامی میں تیز بارش کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے سیکڑوں افراد لاپتا ہوگئے جن کی تلاش کے لیے جاپانی ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصان پر وزیر اعظم یوشیہدے سوگا نے کہا کہ تقریباَ 23 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا اور سیلاب کے باعث 130 عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔

ساحلی شہر لینڈ سلائیڈنگ، کیچڑ اور گھر دھنسنے کے واقعات پیش آئے ہیں جہاں تاحال امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

تقریباً 387 افراد سے علاقہ خالی کروایا گیا، متاثرہ علاقے میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تیز بارش کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے سیکڑوں افراد لاپتا ہوگئے—فوٹو: اے پی

متاثرہ علاقے میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے—فوٹو: اے پی

متعدد گھر کیچڑ میں دھنس گئے جہاں تاحال امدادی سرگرمیاں جاری ہیں—فوٹو: اے پی

لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ رات ساڑھے 10 بجے اتامی کے علاقے میں پیش آیا—فوٹو: رائٹرز

مٹی اور ملبہ دریا کے پانی میں 2 کلو میٹر تک بہہ کر سمندر میں داخل ہوگیا—فوٹو: رائٹرز

پولیس، فائرفائٹرز اور جاپانی فوج سے تعلق رکھنے والے 700 اہلکاروں نے تلاش اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا—فوٹو: اے پی

مقامی میڈیا نے قدرتی آفت اور گھروں کے دھنس جانے کی فوٹیجز نشر کیں—فوٹو: رائٹرز