جسٹس امیر بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اپ ڈیٹ 06 جولائ 2021
جسٹس محمد امیر بھٹی 08 مارچ  کو1962 ضلع وہاڑی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی—فوٹو: رانا بلال
جسٹس محمد امیر بھٹی 08 مارچ کو1962 ضلع وہاڑی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی—فوٹو: رانا بلال

لاہور: جسٹس امیر بھٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جسٹس امیر بھٹی سے حلف لیا۔

مزید پڑھیں: ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی انٹرویو کرے گی

تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت سینئر ججز، صوبائی وزرا، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

جسٹس محمد امیر بھٹی 08 مارچ 1962کو صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی۔

انہوں نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے 1985 میں قانون کی تعلیم مکمل کی اور پیشہ ورانہ وکالت کا آغاز 1986 میں کیا جبکہ 1988 میں ہائی کورٹ میں بطور ایڈووکیٹ انرول ہوئے۔

مزید پڑھیں: بابر ستار، طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز تعینات

وہ 1999 میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکریٹری نامزد ہوئے، بعدازاں 2001 میں عدالت عظمیٰ میں بطور ایڈووکیٹ انرول ہوئے۔

پاکستان میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے علاوہ جسٹس محمد امیر بھٹی 94-1991 تک انٹرنیشنل بار ایسوسی ایشن لندن اور 02-2000 تک امریکن بار ایسوسی ایشن (اے بی اے) کے رکن رہے۔

جسٹس محمد امیر بھٹی 2011 میں لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات ہوئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں