اسلام آباد: کورونا کے مریضوں میں یومیہ 3 گنا اضافے پر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی وجہ شعبہ سیاحت اور کاروباری کھولنا ہے اس لیے حکومت کو لاک ڈاؤن کا اعلان کرنا چاہیے تاکہ عید الاضحیٰ کورونا سے متعلق سخت پابندی میں منائی جا سکے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں کورونا سے مزید 35 افراد جاں بحق اور ایک ہزار 828 کیسز مزید رپورٹ ہوگئے ہیں جبکہ 21 جون کو (20 روز قبل تک) یومیہ کیسز کی تعداد 663 تک پہنچ گئی تھی۔

علاوہ ازیں این سی او سی کے مطابق کہ ملک میں 10 جولائی کو فعال کیسز کی تعداد 36 ہزار 454 رپورٹ کی گئی جبکہ چند ہفتے قبل فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار تھی۔

مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرے (0) بند ہیں