کراچی میں رواں ماہ کے دوران کورونا وائرس کی انتہائی متعدی قسم 'ڈیلٹا' (بھارتی ویرینٹ) کے 40 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ان کیسز میں 5 ارکان پر مشتمل لیاری کا خاندان بھی شامل ہے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ڈیلٹا وائرس کے 24 کیسز سامنے آئے۔

ان ٹیسٹ میں سے زیادہ تر آغا یونیورسٹی ہسپتال اور قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) اسلام آباد میں کیے گئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں