چین: شدید بارشوں، سیلاب نے تباہی مچادی

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2021

وسطی چین میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے اب تک مختلف واقعات میں 33 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ایک ہفتے سے جاری بارشوں سے سب سے زیادہ چین کا صوبہ ہینن متاثر ہوا ہے۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق شدید خراب موسم کی وجہ سے مزید شہر زیرآب آگئے اور فصلیں تباہ ہوگئیں چین کے سرکاری خبررساں ادارے نے اب تک 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔

چین کے شہر چنگ ژاؤ میں 3 روز میں ریکارڈ بارش ہوئی، جس کی وجہ سے پانی کی گزرگاہیں بھر گئیں اور مٹی سے آلودہ پانی سڑکوں، سرنگوں اور سب وے سسٹم میں بھر گیا۔

مشینری کی مدد سے لوگوں کو متاثرہ علاقے سے نکالنے کا فضائی منظر—تصویر: رائٹرز

ایک مصروف تجارتی علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا—تصویر: اے ایف پی

شدید بارش کے باعث تمام آبی گزرگاہیں اوور فلو ہوگئیں اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں—تصویر: اے ایف پی

سیلاب کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانہ پر مجبور ہوگئے—تصویر: اے ایف پی

پانی کی سطح بلند ہونے سے کئی افراد اپنی گاڑیوں میں ہھنس کر رہ گئے—تصویر: رائٹرز

سیلاب کی صورتحال کا ایک فضائی منظر—تصویر: رائٹرز

رہائشیوں کو ربر کی کشتیوں کی مدد سے بھی متاثرہ علاقے سے منتقل کیا گیا—تصویر: رائٹرز

متاثرین پیدل چلکر محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں—تصویر: رائٹرز

ریسکیو ٹیمز نے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ربر کی کشتیوں کا استعمال کیا —تصویر: رائٹرز