وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکورونا وائرس سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا کے مزید 18 ہزار 122 ٹیسٹ کیے گئے اور 2 ہزار 343 نئے کیسز سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے آج مزید 19 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 833 ہوگئی ہے جبکہ مزید 799 مریض صحت یاب ہوگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں آج 24.82 فیصد کیسز سامنے آئے ہیں، جو انتہائی خطرناک صورت حال ہے اور ہمیں ہر صورت اس پر قابو پانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی میں 7 ہزار 783 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار 932 یعنی 24.82 فیصد کیسز مثبت آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کووڈ کے 48 لاکھ 9 ہزار 122 ٹیسٹ کیے گئے اور مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 75 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مجموعی طور پر صوبے میں کووڈ کے 3 لاکھ 23 ہزار 585 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت 37 ہزار 657 مریض زیر علاج ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں