پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا ایک میچ کورونا وائرس کی نذر

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2021
سیریز کے ایک میچ کو منسوخ کردیا گیا جبکہ اب سیریز میں چار ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی
سیریز کے ایک میچ کو منسوخ کردیا گیا جبکہ اب سیریز میں چار ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی

کورونا وائرس کی پیچیدگیوں کے سبب پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز بھی متاثر ہوا ہے اور وائرس کے باعث سیریز کا ایک میچ کم کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز 5 ٹی 20 میچوں پر مشتمل تھی لیکن اب تک سیریز کو چار میچوں تک محدود کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’میرا میاں کہاں ہے؟’ سرفراز کی اہلیہ کا پی سی بی سے سوال

دو دن قبل ویسٹ انڈین ٹیم کے عملے کے دو افراد کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچ ملتوی کردیا گیا تھا جبکہ اس کے منفی اثرات پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی20 پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ نے ٹی20 سیریز کا ایک میچ منسوخ کرنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا اور سیریز کو پانچ کی جگہ چار میچوں تک محدود کردیا گیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر رکی اسکیرٹ نے کہا کہ پی سی بی کے ساتھ مل کر کرکٹ ویسٹ انڈیز نے مختلف صورتحال کا جائزہ لیا اور ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پہلا ٹی20 میچ منسوخ کردیا جائے سیریز چار ٹی20 مچیوں پر مشتمل ہو گی جبکہ بقیہ شیڈول تبدیل نہیں ہو گا۔

نئے شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا میچ 28 جولائی کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا جس کے بعد 31 جولائی، یکم اگست اور تین اگست کو دونوں ٹیمیں پروویڈنس میں مدمقابل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘آپ پر فخر ہے’، ویٹ لفٹر طلحہ اولمپک میں ناکامی کے باوجود ہیرو بن گئے

ٹی20 سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ٹیسٹ سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی جس کا پہلا میچ 12 اگست کو کنگسٹن جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں