وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکورونا وائرس کی صورتحال سےمتعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18 ہزار 737 ٹیسٹ کیے گئے اور 2 ہزار 517 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 20 مریض انتقال کرگئے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 860 ہوگئی ہے جبکہ آج عالمی وبا کے مزید6 ہزار 590 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 166 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کووڈ کے 49 لاکھ 27 ہزار 434 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور اب تک 3 لاکھ 71 ہزار 745 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے بھر میں 35 ہزار 719 مریض زیر علاج ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں