وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورت حال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس لیے کووڈ ایس او پیز پر لازمی طور پر عمل کیا جائے، عوام کے تعاون سے ہی کورونا وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 20 ہزار 438 ٹیسٹ کیے گئے اور 2 ہزار 672 نئے کیسز سامنے آئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کووڈ کے 49 لاکھ 47 ہزار 872 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اب تک 3 لاکھ 74 ہزار 417 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کورونا وائرس کے 670 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 836 ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مزید 43 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 903 ہوگئی ہے جبکہ اس وقت 37 ہزار 678 مریض زیر علاج ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں