وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان پر کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 13 ہزار 107 ٹیسٹ کیے گئے اور ایک ہزار 847 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا سے مزید 36 متاثرین انتقال کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 57 ہوچکی ہے جبکہ آج مزید 325 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 102 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اب تک 50 لاکھ 39 ہزار 917 ٹیسٹ کیے گئے اور ابب تک 3 لاکھ 87 ہزار 145 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس وقت 47 ہزار 986 مریض زیر علاج ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں