Dawnnews Television Logo

کشمیر پریمیئر لیگ: ڈان گروپ کوٹلی لائنز کا میڈیا پارٹنر بن گیا

کوٹلی لائنز کے مالکان اور ڈان نیوز کی مارکیٹنگ ٹیم کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
اپ ڈیٹ 05 اگست 2021 01:31pm

پاکستان کے سب سے بااثر اور معتبر میڈیا گروپ، ڈان میڈیا گروپ نے کشمیر پریمیئر لیگ کے سیزن ون کے لیے کوٹلی لائنز کے ساتھ باضابطہ طور پر خصوصی میڈیا پارٹنرکی حیثیت سے اشتراک کرلیا۔

اس حوالے سے کوٹلی لائنز کے مالکان اور ڈان نیوز ٹی وی کی مارکیٹنگ ٹیم کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔

خالد ضیا، ناصر یوسف اور فیصل ندیم مرزا نے کوٹلی لائنز مینجمنٹ ٹیم کی نمائندگی کی جبکہ ڈان میڈیا گروپ کی نمائندگی مارکیٹنگ منیجر ڈان نیوز عباد علی شاہ نے کی۔

کوٹلی لائنز کی ٹیم میں کامران اکمل (کپتان) ، فخر زمان ، آصف علی ، عثمان قادر اور عمران خان سینئر جیسے بڑے ستارے شامل ہیں۔

کشمیر پریمیئر لیگ 6 سے 17 اگست 2021 تک آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں کھیلی جائے گی۔


یہ مواد کوٹلی لائنز کی جانب سے بامعاوضہ اشتہار ہے۔