سن ڈانس فلم فیسٹیول کے شرکا کیلئے ویکسینیشن کرانا لازمی قرار

اپ ڈیٹ 04 اگست 2021
فلم فیسٹیول آئندہ سال 2022 میں امریکی ریاست  یوٹاہ میں منعقد ہوگا—فائل فوٹو:اے پی
فلم فیسٹیول آئندہ سال 2022 میں امریکی ریاست یوٹاہ میں منعقد ہوگا—فائل فوٹو:اے پی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں دوبارہ اضافے کی وجہ سے سن ڈانس فلم فیسٹیول نے اگلے سال منعقد ہونے والے ایونٹ میں شرکا کے لیے ویکسینیشن کرانا لازمی قرار دے دیا۔

امریکی خبررساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق فیسٹیول کی ڈائریکٹر تبیتھا جیکسن نے کہا کہ تمام شرکا کے لیے مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے۔

سن ڈانس فلم فیسٹیول آئندہ سال 2022 میں امریکی ریاست یوٹاہ میں منعقد ہوگا اور اس حوالے سے تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’وینس‘ فلم فیسٹیول اختتام پذیر

2022 میں منعقد ہونے والے اس فیسٹیول یا سن ڈانس سے منسلک دیگر تقریبات کے شرکا کے لیے بھی کووڈ-19 سے بچاؤ کی ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جس کا مطلب یہ ہے کہ فیسٹیول کے رضا کاروں سے لے کر فلم سازوں اور ایونٹ میں شرکت کے پاس وصول کرنے والوں کو بھی ویکسین لگوانی ہوگی۔

سن ڈانس فلم فیسٹیول میں صحت کے تحفظ سے کیے جانے والے دیگر انتظامات اگلے چند مہینوں میں سامنے آئیں گی۔

رواں برس کے اوائل میں بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والے ورچوئل سن ڈانس فلم فیسٹیول کے بعد منتظمین یوٹاہ کے پارک سٹی اور سالٹ لیک سٹی میں 2022 میں تقاریب کے انعقاد کے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ سال کی تاخیر کے بعد ’کانز‘ فلمی میلے کا انعقاد

علاوہ ازیں امریکا بھر کے مقامی تھیٹرز میں بھی فیسٹیول کی 'سیٹلائٹ' اسکریننگ کی جائے گی۔

سن ڈانس فلم فیسٹیول سال 2022 میں 20 سے 30 جنوری کے درمیان منعقد ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں