وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 759 ٹیسٹ کیے گئے اور 2 ہزار 734 نئے کیسز سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے مزید 29 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 98 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج مزید 5 ہزار 729 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 379 ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 50 لاکھ 81 ہزار 103 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور اب تک 3 لاکھ 92 ہزار 416 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت46 ہزار 939 مریض زیر علاج ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں