پاکستان میں 9 سال بعد برطانوی ڈپارٹمنٹ اسٹور بند

اپ ڈیٹ 28 اگست 2021
ڈیبین ہیمز اسٹور کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ڈولمن مال میں موجود ہے —فوٹو: فیس بک
ڈیبین ہیمز اسٹور کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ڈولمن مال میں موجود ہے —فوٹو: فیس بک

برطانوی ڈپارٹمنٹ اسٹور ڈیبین ہیمز نے 9 سال بعد پاکستان میں اپنے تمام اسٹورز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ اعلان ڈیبین ہیمز کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس پر کیا گیا۔

ڈیبین ہیمز اسٹور کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ڈولمن مال میں موجود ہے اور یہ سال 2012 میں کھلا تھا تاہم یہ اگلے ماہ 5 ستمبر کو بند ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں : کراچی کے علاقے کلفٹن کی آئیکونک آغا سپرمارکیٹ ہمیشہ کے لیے بند

اس حوالے سے شیئر کی گئی فیس بک پوسٹ میں کہا گیا کہ پچھلے 9 برسوں میں وفادار کسٹمرز کے لیے ہم کراچی کے مشکور ہیں۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ آپ سب کی خدمت کرنا یقینی طور پر خوشی کا باعث رہا۔

مزید کہا گیا کہ آپ 5 ستمبر سے قبل ہم سے مل سکتے ہیں تاکہ ہم کچھ آخری لمحات ساتھ گزار سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی وبا سے مالی بحران کے باعث فیشن برانڈ 'دامن' کو بند کرنے کا اعلان

یہ برانڈ بوہو ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب رہے گا, اسے جنوری میں فیشن ریٹیلر نے ساڑھے 5 کروڑ یورو میں خرید لیا تھا۔

یہ واضح نہیں کہ کراچی میں یہ اسٹور اتنے عرصے کے لیے کیوں کھلا رہا جبکہ رواں برس مئی میں برطانیہ میں فائنل ڈیبین ہیمس آؤٹ لیٹس بند ہوگئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں