لاہور: 2 لڑکیوں کے مبینہ ریپ کے الزام میں فیکٹری مالک گرفتار

اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2021
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا—فوٹو: شٹر اسٹاک
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا—فوٹو: شٹر اسٹاک

لاہور میں تھانہ گجر پورہ کی حدود میں 2 لڑکیوں کے ساتھ مبینہ ریپ کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے فیکٹری کے مالک کو گرفتار کرلیا۔

گجر پورہ پولیس نے دعویٰ کیا کہ مبینہ ریپ کے ایک ملزم کو متاثرہ لڑکیوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور: لڑکی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

پولیس نے بتایا کہ ملزم پولیس کی تحویل میں ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کی ہدایت پر ایس پی سول لائنز نے موقع کا دورہ بھی کیا۔

کیپٹل سٹی پولیس آفس کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کو ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: 7 سالہ بچی کا قتل کے بعد ریپ، کزن گرفتار

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق دیگر فرار ہونے والے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے، انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ سی ڈی آر کی مدد سے معاملے کی دیگر پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ چند برس کے دوران ملک میں ریپ کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

لاہور میں ہی 22 اگست کو ماں بیٹی کو اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے ماں بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا اور متاثرہ خواتین نے ملزمم کی شناخت بھی کر لی تھی۔

مزیدپڑھیں: ’جنسی ہراسانی‘ کیا ہے اور پاکستانی قانون اس حوالے سے کیا کہتا ہے؟

اس سے قبل لاہور کے علاقے ہنجروال سے 30 جولائی کو لاپتا ہونے والی 4 لڑکیوں کو پولیس نے تین روز قبل ساہیوال سے بازیاب کرالیا تھا بعدازاں لڑکیوں کے اغوا کے پانچ ملزمان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں ریپ کی دفعات بھی شامل کی گئیں تھیں۔

واضح رہے کہ ریپ کے مقدمات میں تیز ٹرائلز کے لیے انسداد عصمت دری (انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) آرڈیننس 2020 کے تحت قائم ہونے والی خصوصی عدالتوں کا قیام تاخیر کا شکار ہے، یہ قانون حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گزشتہ برس دسمبر میں پیش کیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں