حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت کے مطابق صوبے کورونا وائرس کے حوالے سے عائد پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے مختلف شعبوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئیں۔

احکامات میں کاروباری اوقات کو رات 10 بجے تک کردیا گیا جبکہ ضروری اشیا و خدمات کو 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت برقرار رکھی گئی۔

کراچی ڈویژن میں کاروبار اتوار کے روز اور سندھ کے دیگر اضلاع میں جمعے کے روز بند رکھنے کی ہدایت دی گئی۔

تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرے (0) بند ہیں