ہوٹل روانڈا کے ہیرو کو دہشت گردی کے الزام میں 25 سال قید کی سزا

21 ستمبر 2021
روسیسا بگینا نے 1994 میں نسل کسی کے حملے میں 1200 افراد کی بچایا تھا— فائل فوٹو: اےایف پی
روسیسا بگینا نے 1994 میں نسل کسی کے حملے میں 1200 افراد کی بچایا تھا— فائل فوٹو: اےایف پی

ہوٹل روانڈا کے ہیرو پاول روسیسا بگینا کو دہشت گردی کے الزام میں 25 سال قید کی سزا سنادی گئی جس کے بعد ان کے حامیوں نے اسے سیاسی بنیادوں پر سنائی گئی سزا قرار دیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہیں کیگالی ہائی کورٹ کی جانب سے 2018 اور 2019 میں روانڈا میں بندوق، دستی بموں اور آتش گیر مادے کی مدد سے حملوں کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔

7 ماہ کے ٹرائل کے اختتام پر جسٹس بیٹرائس مکمرینزی کا کہنا تھا کہ ملزم نے دہشتگرد تنظیم بنائی جس نے روانڈا پر حملہ کیا اور دہشت گرد سرگرمیوں میں مالی معاونت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہوٹل روانڈا' کے ہیرو پر فرد جرم عائد، الزام ثابت ہونے کی صورت میں عمر قید کا خدشہ

روانڈن پراسیکیوٹر نے 1994 میں ملک میں نسل کشی کے حملے میں 1200 جانوں کی حفاظت کی تھی اور ان کے اس کارنامے پر ہالی وڈ میں فلم بھی بنائی گئی تھی لیکن دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 67سالہ شخص کو عمر قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

لیکن جسٹس بیٹرائس مکمرینزی کا کہنا تھا کہ سزاکو ' کم کرکے 25 سال کردینا چاہیے کیونکہ یہ ان کی پہلی سزا ہے۔

مقدمے کی سماعت کے موقع پر پاول روسیسا بگینا اور ان کے وکیل دونوں ہی عدالت میں موجود نہ تھے جہاں ملزم کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اس سزا کے نتیجے میں وہ جیل میں ہی مر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:صدر پال کگامے نے 'ہوٹل روانڈا' کے ہیرو کے اغوا کا دعویٰ مسترد کردیا

20 شریک جرم ملزمان کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا جنہیں 3 سے 20 سال تک کی سزا سنائی گئی۔

روسیسا بگینا نے اپنی شہرت کو روانڈن آمر رہنما پاول کاگیم کی مذمت کےلیے استعمال کیا تھا۔

وہ اگست 2020 میں گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہیں جب ان کا خیال تھا کہ وہ جس جہاز میں سوار ہیں وہ بورونڈی جانے والا ہے لیکن وہ بورونڈی کے بجائے کیگالی میں اتر گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں