نیشنل ٹی20: نواز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ناردرن کامیاب

04 اکتوبر 2021
نواز نے عمدہ آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ناردرن کے خلاف فتح سے ہمکنار کرا دیا— فوٹو: وائٹ اسٹار
نواز نے عمدہ آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ناردرن کے خلاف فتح سے ہمکنار کرا دیا— فوٹو: وائٹ اسٹار

کراچی: محمد نواز کو اپنی آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے کے لیے اس سے بہتر موقع کی امید نہیں ہوگی جہاں ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے کے بالکل قریب ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ نواز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے قومی ٹی20 کپ کے پہلے مرحلے میں ناردرن کی ٹیم کی ایونٹ میں واپسی کا اہم محرک رہے ہیں، اتوار کو بھی محمد نواز نے بلے اور گیند دونوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے خلاف اپنی ٹیم کے بہترین ٹریک ریکارڈ کو برقرار رکھا اور 14 رنز کی فتح کو یقینی بنایا۔

ناردن کی ٹیم نے دفاعی چیمپئین کے خلاف سنسنی خیز میچ میں پانچویں فتح حاصل کی، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے مرحلے کے آخری مقابلے میں شاہین شاہ آفریدی نے خیبرپختونخوا کے لیے پہلے اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی نے علی عمران اور ان فارم حیدر علی کو تین گیندوں پر ہی آؤٹ کردیا جس کے سبب ناردن کی ٹیم صرف ایک رن پر دو وکٹیں گنوا چکی تھی۔

تاہم ابتدائی نقصان کے باوجود ناردن کی ٹیم نے مزاحمت کی اور دو اہم پارٹنرشپ کی مدد سے7 وکٹ پر 181 رنز کا متاثر کن مجموعہ تشکیل دیا، شاداب خان کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد ناصر نواز نے پہلے ہی اوور میں اپنے دونوں پارٹنرز کی پویلین واپسی کا نظارہ دیکھا تاہم اس کے بعد انہوں نے فٹ عمر امین کے ساتھ ابتدائی نقصان کا ازالہ کیا اور 42 گیندوں پر 52 رنز کا اضافہ کیا۔

عمر امین نے (26 بالز گیندوں پر 27رنز اور ناصر نے 19 گیندوں پر 24 رنز بنائے جس کے بعد دونوں بالترتیب آصف آفریدی اور اسرار اللہ کی وکٹ بن گئے جس کے بعد ناردن کی ٹیم دوبارہ مشکل میں آ گئی اور نویں اوور میں 55 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی تھی۔

تاہم شاداب اور نواز نے ناصرف تیز رفتاری سے رنز بنائے بلکہ خیبرپختونخوا کو اپنے کھیل پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور بھی کردیا۔

محمد رضوان کا چہرہ ساری کہانی بیان کررہا تھا تاہم خیبرپختونخوا کے کپتان پریشان نظر آ رہےتھے لیکن اس مرحلے پر عمران خان کی گیند پر شاداب گیند کو صحیح طریقے سے ٹائم نہ کر سکے اور واپس باؤلر کو کیچ دے بیٹھے۔

کپتان نے 27 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے شاندار 46 رنز بنائے اور نواز کے ساتھ مل کر 55 گیندوں پر 89 رنز کا اضافہ کیا، اگلی ہی گیند پر اس وقت ڈرامائی صورتحال پیدا ہوئی جب جب آصف علی ایل بی ڈبلیو قرار پائے لیکن ٹی وی ری پلے سے پتہ چلا کہ یہ گیند نوبال تھی۔

ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل چند کھلاڑیوں کی طرح دباؤ کا شکار آصف علی نے رن آؤٹ ہونے سے پہلےدو چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 21 رنز بنائے، نواز بھی تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34 گیندوں پر 51 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

رضوان اور اسراراللہ نے رنز کے تعاقب میں خیبرپختوانخوا کو فلائنگ اسٹارٹ دیا۔ لیکن رضوان کے 19 گیندوں پر 25 رنز ( تین چوکے اور ایک چھکا) اور اسرار اللہ کے 17 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ناردن نے گیم پر کنٹرول حاصل کرلیا۔

افتخار احمد نے 34 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی لیکن یہ کاوش بھی ٹیم کو فتح دلانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔

مین آف دی میچ نواز نے بیٹنگ میں بہترین کھیل پیش کے بعد باؤلنگ میں بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے (0) بند ہیں