• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

نوٹیفکیشن میں تاخیر: آئی ایس آئی سربراہ سے متعلق اجلاس جلد ہونے کا امکان

شائع October 12, 2021
حکومت اس معاملے پر اب تک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے — فوٹو: آئی ایس پی آر
حکومت اس معاملے پر اب تک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے — فوٹو: آئی ایس پی آر

انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری ہونے میں تاخیر کے باعث پیدا ہونے والا ابہام جلد دور ہونے کا امکان ہے کیونکہ اس حوالے سے اعلیٰ سول و عسکری قیادت کا اجلاس فوری طور پر ہونے کی اُمید ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت ان دنوں وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے میں آنے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کرنے میں تاخیر کے باعث شدید قیاس آرائیوں کی لپیٹ میں ہے۔

حکومت اس معاملے پر اب تک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

تاہم ذرائع نے کہا کہ اعلیٰ قیادت مل کر بیٹھے گی اور فیصلہ کرے گی تاکہ معاملے کے حوالے سے پائی جانے والی غیر یقینی کی صورتحال کو ختم کیا جاسکے۔

اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ کیا اختلافات کم ہوگئے ہیں اور حتمی فیصلہ کیا ہوگا۔

پیر کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران معاملے کے متعلق سوال پر غیر مخصوص انداز میں واضح جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو ’سول ملٹری‘ معاملات پر بات کرنے کا اختیار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024