20ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس کیلئے ہفتوں پریکٹس کی، مہوش حیات

اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2021
مہوش حیات نے لکس ایوارڈز جیتنے والے تمام افراد کو مبارکباد بھی دی—فوٹو: انسٹاگرام
مہوش حیات نے لکس ایوارڈز جیتنے والے تمام افراد کو مبارکباد بھی دی—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انہوں نے 20ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس کے لیے ہفتوں پریکٹس کی اور اسٹیج پر پرفارم کرکے شو کی میزبانی کرکے بہت اچھا محسوس ہوا۔

فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں مہوش حیات نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اپنی پوسٹ میں مہوش حیات نے کہا کہ کئی ہفتوں کی ریہرسل اور تیاریوں کے بعد اسٹیج پر دوبارہ پرفارم کرنے اور میزبانی کرنے کا بہت اچھا احساس تھا۔

مزید پڑھیں: منشا پاشا کا لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکاراؤں کے لباس پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابھی ایوارڈز کی تقریب کورونا ایس او پیز کی وجہ سے محدود تھی لیکن یہ تقریب گزشتہ ایک برس میں انڈسٹری کے ساتھ مل کر ان کی کامیابیوں کا جشن منانے اور لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک بہترین موقع تھا۔

مہوش حیات نے لکس ایوارڈز جیتنے والے تمام افراد کو مبارکباد بھی دی اور کہا کہ سب کو ان کی محنت کا پھل ملتے دیکھنے کی منتظر ہوں۔

خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کے فرائض، مہوش حیات، منشا پاشا، احسن خان اور احمد علی بٹ نے سرانجام دیے تھے۔

شو کے دوران اداکارہ مہوش حیات، احسن خان کی سالگرہ کا کیک بھی لائی تھیں اور انہیں جنم دن کی مبارکباد بھی دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈز: یمنیٰ زیدی بہترین اداکارہ، دانش تیمور اور بلال عباس بہترین اداکار قرار

علاوہ ازیں انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی 20ویں تقریب کے آغاز پر ان ایوارڈز کو 2 دہائیاں مکمل ہونے پر مختلف شوبز شخصیات کے ساتھ خصوصی ترانے پر پرفارم بھی کیا تھا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی 20ویں تقریب کے آغاز پر ان ایوارڈز کو 2 دہائیاں مکمل ہونے پر مختلف شوبز شخصیات نے خصوصی ترانے پر پرفارم کیا۔

اس سال بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ یمنیٰ زیدی (کریٹکس اینڈ ویوورز چوائس) جبکہ بہترین اداکار (کرٹکس) کا ایوارڈ بلال عباس اور بہترین اداکار (ویوورز چوائس) کا ایوارڈ دانش تیمور نے جیتا۔

تبصرے (0) بند ہیں