بھارت میں کورونا کے باعث تقریباً دو برس سے متاثر ہونے والے مذہبی اجتماعات دوبارہ روایتی پرہجوم انداز میں شروع ہوگئے ہیں جہاں بازاروں میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ 6 ماہ قبل ہی بھارت میں کووڈ-19 سے تباہی پھیلی تھی۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اس وقت بھی کورونا سے روزانہ 200 سے زائد افراد ہلاک ہو رہے ہیں جبکہ اپریل اور مئی میں روزانہ ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد تھی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں اکثر عوامی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں اور بھارت میں ایک ارب سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں اور تقریباً 75 فیصد عوام ایک خوراک لے چکے ہیں۔

بھارت بھر میں درگا پوجا، دوسہرا اور دیوالی جیسی تقریبات پورے جوش و خروش اور مذہبی عقیدت سے منائی گئیں۔

—فوٹو:اے پی
—فوٹو:اے پی

تبصرے (0) بند ہیں