امریکا میں بیروزگار افراد کی تعداد کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ 3لاکھ سے کم کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 9اکتوبر کو حکومت فوائد کے حصول کے لیے درخواست دینے والے بیروزگار افراد کی تعداد 2لاکھ 93ہزار تک پہنچ گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 36ہزار کم ہے۔

یہ مارچ 2020 میں کورونا کی وبا شروع ہونے کے بعد درخواست دینے والے بیروزگاروں کی سب سے کم تعداد ہے۔

اس سے قبل مارچ 2020 میں 2لاکھ 56ہزار افراد نے حکومتی سہولیات سے استفادے کے لیے درخواستیں دی تھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں