پیدائش کے 10 ماہ بعد کرینہ و سیف کے دوسرے بیٹے کی پہلی تصویر

21 اکتوبر 2021
دونوں نے دوسرے بیٹے کی واضح تصویر تاحال شیئر نہیں کی اور نہ ہی ان کے نام کی تصدیق کی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے دوسرے بیٹے کی واضح تصویر تاحال شیئر نہیں کی اور نہ ہی ان کے نام کی تصدیق کی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ ’بے بو‘ کہلانے والی اداکارہ کرینہ کپور اور ’چھوٹے خان‘ سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے 10 ماہ بعد اہل خانہ کی جانب سے ان کی تصویر شیئر کردی گئی۔

کرینہ کپور و سیف علی خان کے ہاں رواں برس 21 فروری کو دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

پیدائش سے اب تک کرینہ کپور یا سیف علی خان نے تاحال دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر نہیں کی مگر اداکار کی بہن بڑی بہن صبا علی خان نے اپنے بھتیجے کی پہلی تصویر شیئر کردی۔

’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق صبا علی خان حال ہی میں ایک تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں انہیں چھوٹے بھتیجے کے ساتھ دیکھتے ہی فوٹوگرافرز نے تصاویر کھینچنا شروع کیں تو وہ برہم ہوگئیں۔

صبا علی خان نے فوٹوگرافرز اور کیمرامین کو بتایا کہ اب ’جہانگیر علی خان‘ المعروف ’جے‘ چھوٹے ہیں، ان کی تصاویر کھینچنے سے گریز کیا جائے۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی صحت مند زندگی کی دعائیں بھی کیں۔

انہوں نے چھوٹے بھتیجے کو گود میں لینے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا نام بھی ’جے‘ لکھا جب کہ یہ بھی بتایا کہ ایک تقریب کے دوران میڈیا ورکرز کی جانب سے تصاویر کھینچنے کے دوران انہوں نے بھتیجے کا تحفظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ اور سیف کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

صبا علی خان نے لکھا کہ وہ یوں ہی زندگی بھر بھتیجے کا تحفظ کرتی رہیں گی اور ساتھ ہی ان کی بہتر اور لمبی زندگی کی دعائیں بھی کیں۔

ان کی جانب سے بھتیجے کی پہلی تصویر شیئر کیے جانے پر کئی لوگوں نے تصویر کو پسند کرتے ہوئے ’جے‘ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بڑے بیٹے تیمور علی خان کی تصویر ان کی پیدائش کے چند دن بعد ہی منظر عام پر آگئی تھی۔

تیمور علی خان کی پیدائش 20 دسمبر 2016 کو ہوئی تھی اور وہ اب تک میڈیا میں اسٹار کی طرح خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش 21 فروری 2021 کو ہوئی تھی اور تاحال دونوں نے بیٹے کی خود کوئی تصویر شیئر نہیں کی۔

مزید پڑھیں: سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام 'جہانگیر خان' ہے، بھارتی میڈیا

تاحال دونوں نے خود بیٹے کے نام کی تصدیق بھی نہیں کی، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے بیٹے کا نام ’جہانگیر علی خان‘ المعروف ’جے‘ ہے۔

اب جہانگیر علی خان کی پیدائش کے 10 ماہ بعد ان کی بڑی پھوپھو اور سیف علی خان کی بڑی بہن صبا علی خان نے ان کی پہلی تصویر شیئر کی ہے۔

اس سے قبل جہانگیر علی خان کی غیر مصدقہ یا دور سے کھینچی گئی تصاویر بھارتی میڈیا کی زینت بنی تھیں، تاہم اب اہل خانہ کی جانب سے ان کی پہلی تصویر شیئر کردی گئی۔

جوڑے کے ہاں بڑے بیٹے کی پیدائش دسمبر 2016 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے کے ہاں بڑے بیٹے کی پیدائش دسمبر 2016 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں