ایمن سلیم، حرا مانی اور اداکار شہزاد شیخ ’ابنِ حوّا‘ میں ساتھ نظر آئیں گے

اپ ڈیٹ 03 نومبر 2021
یہ ڈراما 2022 کے اوائل میں نجی چینل  ہم ٹی وی پر نشر ہوگا—فائل فوٹوز: انسٹاگرام
یہ ڈراما 2022 کے اوائل میں نجی چینل ہم ٹی وی پر نشر ہوگا—فائل فوٹوز: انسٹاگرام

اداکارہ ایمن سلیم، حرا مانی اور اداکار شہزاد شیخ نئے آنے والے ڈرامے ’ابنِ حوّا‘ میں ٹیلی ویژن اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔

یہ ڈراما مومنہ درید پروڈیوس کر رہی ہیں جبکہ اس کی کہانی ساجی گل نے لکھی ہے اور احمد کامران اس کی ہدایات دیں گے۔

اس ڈرامے کی کاسٹ میں ایمن سلیم، حرا مانی، شہزاد شیخ کے علاوہ ثنا فخر بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کی وجہ بتادی

’ابنِ حوّا‘ ڈرامے کے ذریعے اداکارہ ایمن سلیم اپنے ڈیبیو ڈرامے ’چپکے چپکے‘ کے بعد ٹی وی ڈراموں میں واپس آرہی ہیں۔

ایمن سلیم نے اپنے ڈیبیو ڈرامے میں رمیشا عرف مشی نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اور ان کا پہلا ڈراما بہت مقبول بھی ہوا تھا۔

انہوں نے ڈرامے کے بعد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی تھی لیکن وہ جلد ہی واپس آگئیں۔

ڈان امیجز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈراما رائٹر ساجی گل نے کہا کہ ڈرامے کی کہانی ’زن بیزاری‘ (خواتین سے نفرت ) کے موضوع پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمن سلیم کا اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں دکھایا جائے گا کہ ’مرد کے دماغ کو ہمارے معاشرے میں کیسے ڈھالا جاتا ہے، اسے کیسے سکھایا جاتا ہے کہ عورت فطری طور پر بری ہے، کیسے مرد تمام رشتوں کو منفی اور بوجھ کے طور پر دیکھنا شروع کرتا ہے، وہ عورت کو دھوکے باز کے طور پر کیسے دیکھتا ہے‘۔

ساجی گل نے کہا کہ ’عام طور پر ابن آدم (آدم کا بیٹا) یا بنت حوا (حوا کی بیٹی) کی اصطلاحات استعمال کی جاتی ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ تاہم، [ہم بھول جاتے ہیں، ابنِ آدم بھی حوا کا بیٹا ہے، وہ صرف آدم کا بیٹا نہیں ہے‘۔

ساجی گل نے کہا کہ ’یہ ڈراما 2022 کے اوائل میں نجی چینل ہم ٹی وی پر نشر ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں