کان میں درد کا سامنا تو اکثر افراد کو ہوتا ہے مگر چین میں ایک شخص کو اس تکلیف کاسامنا جس وجہ سے ہوا وہ اکثر لوگوں کی نیندیں اڑانے کے لیے کافی ہے۔

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے کان سے 3 دن بعد لال بیگ کو نکالا گیا۔

آک لینڈ کے ایک سوئمنگ پول میں تیراکی کرنے والے 40 سالہ زینی ویڈنگ کے بائیں کان میں لال بیگ کسی طرح چلا گیا اور وہاں 3 دن تک مقیم رہا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ تیراکی کرتے ہوئے غوطہ لگانے کے دوران یہ کیڑا کان میں گیا ہوگا۔

اس وقت جب وہ گھر گئے تو انہیں ایسا احساس ہورہا تھا کہ کان بند ہوگیا ہے۔

زینی ویڈنگ نے بتایا 'میں نے کان کھولنے کے لیے دوا کے چند قطرے ڈالے اور رات کو سوگیا'۔

اس نے مزید بتایا 'جب میں صبح بیدار ہوا تو کان بدستور تھا تو میں سیدھا ڈاکٹر کے گیا اور اس کا انتظار کرنے لگا'۔

شروع میں ڈاکٹر کو لگا کہ پانی کی وجہ سے کان بند ہوا ہے تو اس کی جانب سے گھر جاکر ہیئر ڈرائیر کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

مگر زینی ویڈنگ کو محسوس ہورہا تھا کہ معاملہ ٹھیک نہیں 'ڈاکٹر کے پاس سے میں ریلیف کے بغیر واپس آیا اور 2 دن تک ایک پہلو لیٹا رہا یا ہیئر ڈرائیر سے کان کھولنے کی کوشش کرتا رہا، جب میں چلتا تو فورا ہی سر چکرانے لگتا جب میں لیٹ جاتا تو میں کام کے پردے میں پانی کی حرکت کو سنتا'۔

اس نے مزید بتایا 'اس عرصے کے دوران میں نے ریلیف کے لیے ہر ممکن کوشش کی، ایئر کینڈلز، ایک ٹانگ پر اچھلنے، چیونگم، دوڑ، غرض وہ سب کچھ کیا جس سے میرا خیال تھا کہ کان ٹھیک ہوجائے گا۔

3 دن بعد وہ ناک، کان، حلق کی ایک ماہر کے پاس گیا اور جیسے ہی ڈاکٹر نے کان کے اندر دیکھا تو اس کے منہ سے بے ساختہ نکلا 'اوہ میرے خدا، میرے خیال میں کان میں ایک کیڑا ہے'۔

اس شخص نے کہا 'اس وقت مجھے احساس ہوا کہ اتنے دن جو حرکت میں محسوس کرتا رہا تھا وہ لال بیگ کے کان کے اندر حرکت کرنے کی تھی، اس وقت میں نے سوچا کہ اپنے سر کے اندر گرم ہوا ڈال کر لال بیگ کو مار دوں، جس نے مجھے بیمار کردیا'۔

مگر ڈاکٹر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں لال بیگ کو نکال لیا جو مرچکا تھا۔

مریض کے مطابق 'جیسے ہی اسے نکالا گیا مجھے فوری سکون ملا اور مجھے معلوم ہوا کہ میرے سر میں پانی نہیں ایک لال بیگ حرکت کررہا تھا'۔

تبصرے (0) بند ہیں