امریکا میں برفانی طوفان کے باعث پروازیں معطل

31 جنوری 2022

امریکا میں شدید برف باری اور طوفان کے باعث سیکڑوں پروازیں معطل ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جو مزید ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا کہ گزشتہ روز نیویارک، میساچوسٹس میں کم و بیش 2 فٹ تک برفباری ہوئی‘

برفباری کے باعث دونوں ریاستوں کا توانائی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے جبکہ گزشتہ شام میساسچوٹس کے 95 ہزار گھر تاریکی میں ڈاب گئے تھے۔

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تنبیہ کی ہے۔

امریکا کی نیشنل ویدر سروس نے اسے ’بم سائیکلون‘ قرار دیا ہے— فوٹو: اے ایف پی

شدید برفباری اور برفانی طوفان کے باعث آمدوفت شدید متاثر ہوئی ہے— فوٹو: اے ایف پی

حکام کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے— فوٹو: اے ایف پی

امریکی محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیش گوئی کی ہے— فوٹو: اے ایف پی

ملک کی مختلف ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے— فوٹو: اے ایف پی

برفانی طوفان کے باعث مختلف ریاستوں میں توانائی کا نظام مفلوج ہوگیا ہے— فوٹو: اے ایف پی

برفباری کے باعث شہریوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے — فوٹو: اے ایف پی

سینٹر پارک میں 7.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی— فوٹو: اے ایف پی

مختلف ریاستوں میں ریجنل ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس بند کردی گئی ہے— فوٹو: اے ایف پی

ورجینیا کے مختلف حصوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے — فوٹو: اے ایف پی

امریکا کی مختلف ریاستوں میں کاروباری مراکز بھی بند کردیے گئے ہیں — فوٹو: اے ایف پی