کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ سستی

اپ ڈیٹ 17 فروری 2022
صارفین کے لیے کمی کا اطلاق مارچ کے موصول ہونے والے بلوں میں ہوگا —فائل فوٹو: اے ایف پی
صارفین کے لیے کمی کا اطلاق مارچ کے موصول ہونے والے بلوں میں ہوگا —فائل فوٹو: اے ایف پی

نیپرا نے دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔

صارفین کے لیے کمی کا اطلاق مارچ کے موصول ہونے والے بلوں میں ہوگا۔

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی کمی سے کراچی کے بجلی صارفین کو ایک ماہ کے دوران 3 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے 'کے الیکٹرک' صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق مارچ کے بلوں میں ہوگا۔

نیپرا کے جاری کردی نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیرف کی قیمت میں کمی کا اطلاق 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی اور نیپرا نے اس کی درخواست پر 2 فروری کو سماعت کی تھی۔

یاد رہے کہ نومبر 2021 میں بھی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے کراچی والوں کے لیے بجلی ایک ماہ کے لیے 76 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی۔

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی نے اکتوبر2021 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ ایک روپے 7 پیسے مہنگی کی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں