بھارت کا ڈبلیو ایچ او کے ڈیٹا پر اعتراض، 2020 میں کورونا سے اموات کے اعداد و شمار جاری

05 مئ 2022
بھارتی حکومت کی جانب سے یہ اعداد و شمار مقررہ وقت سے کئی ماہ قبل جاری کیے گئے ہیں — فوٹو: رائٹرز
بھارتی حکومت کی جانب سے یہ اعداد و شمار مقررہ وقت سے کئی ماہ قبل جاری کیے گئے ہیں — فوٹو: رائٹرز

بھارتی حکومت کے اعداد و شمار میں ملک میں کووڈ 19 سے گزشتہ سال کے مقابلے 2020 میں تقریباً 4 لاکھ 75 ہزار اضافی اموات سامنے آئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے یہ اعداد و شمار مقررہ وقت سے کئی ماہ قبل جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وبا سے ہونے والے اموات کے اپنے تخمینے تیار کر لیے جن کے تیاری کے طریقہ کار سے نئی دہلی نے مخالف کی ہے۔

کچھ ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ بھارت میں کووڈ 19 سے ہونے والی اموات 40 لاکھ تک ہیں جو حکومتی اعداد و شمار سے آٹھ گنا زیادہ ہیں، کیونکہ کورونا کی ’اومیکرون‘ قسم سے گزشتہ سال اپریل اور مئی میں زیادہ اموات ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 60 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار جمعرات کو شائع کیے جائیں گے۔

بھارتی محکمہ صحت کے اعلیٰ افسر وِنود کمار پاؤل نے کہا کہ 2020 میں ہونے والی اموات کے کُل اعداد و شمار میں کچھ بھی ’ڈرامائی‘ نہیں ہے اور وہ ’بالکل درست اور حقیقی‘ تعداد ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس رپورٹ میں کورونا وائرس سے ہونے والے اموات کی تعداد 81 لاکھ دکھائی گئی ہے وہ رجسٹرار جنرل کے دفتر نے وائرس سے اموات پر توجہ کے باعث دو سے تین ماہ پیشگی جاری ہے۔

انہوں نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ میڈیا میں ایک عوامی بیانیہ ہے جو کہ ماڈلنگ کے مختلف اندازوں پر مبنی ہے کہ بھارت میں کووڈ 19 سے ہونے والی اموات رپورٹ شدہ اعداد و شمار سے کئی گنا زیادہ ہیں، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہمارے پاس 2020 میں ہونے والے اموات سے متعلق درست اعداد و شمار ہیں اور اب کسی ماڈلنگ کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور اب 2021 کے لیے بھی ہمارے پاس درست اور مضبوط اعداد و شمار ہوں گے۔

اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ 2020 میں ایک ارب 35 کروڑ افراد کے ملک میں اموات کی تعداد پچھلے دو سالوں کے مقابلے میں کم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد عالمی شرح سے بہت زیادہ

بھارت نے باضابطہ طور پر 2020 میں کورونا سے ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد اموات رپورٹ کی تھیں تاہم تازہ رپورٹ میں یہ تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہوگئی۔

امریکا اور برازیل وہ دو ممالک ہیں جن میں بھارت سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

دنیا بھر کے ممالک نے کووڈ 19 سے 2020 میں ہونے والی اموات کی تعداد 18 لاکھ 30 ہزار رپورٹ کی تاہم ڈبلیو ایچ او کے تخمینے کے تعداد اُس سال یہ تعداد کم از کم 30 لاکھ تھی۔

بھارت نے ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طریقہ کار سے اتفاق نہیں کرتے، تاہم اعدادا و شمار پر کام کرنے والے سائنسدانوں نے ڈبلیو ایچ او کا دفاع کیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں