بھارت میں بارش کے سبب سیلاب، 5 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرگئے

18 مئ 2022
مسلسل بارش نے بیشتر نا ہموار ریاستوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے— فوٹو: رائٹرز
مسلسل بارش نے بیشتر نا ہموار ریاستوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے— فوٹو: رائٹرز

بھارت کے شمال مشرق میں واقع ریاست آسام میں5 لاکھ افراد نے اپنے گھروں سے نقل مکانی کرلی، مون سون سے قبل ہونے والی تیز بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں 7 افراد ڈوب گئے، حکام کا کہنا ہے انہوں نے بگڑتے ہوئے حالات کے حوالے سے آگاہ کردیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایشیا کے بڑے دریاؤں میں سے ایک براہما پتر کے بپھرنے سے اس کے قریب واقع ایک ہزار 500 دیہات بہہ گئے۔

خیال رہے کہ یہ دریا بھارت کے پڑوسی ممالک بنگلادیش سے تبت تک بہتا ہے۔

مسلسل بارش نے بیشتر نا ہموار ریاستوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، بارش سلسلہ آج بھی جاری ہے، یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

آسام کے وزیر برائے آبی وسائل پجوش ہزاریکا نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ ’تیز بارشوں کے بعد سیلاب سے 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ سیلابی حالات ہر گھنٹے میں تبدیل ہورہے ہیں، گزشتہ 3 روز کے دوران مختلف واقعات میں 7 افراد ڈوب چکے ہیں‘۔

وزیر صحت کِشاب مہانتا کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی کے اہلکاروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ضلع ہوجائی 2 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ براہما پترا میں پانی کی سطح مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

آسام کے رونیو کے وزیر جوگن موہن کا کہنا ہے کہ ’ حالات انتہائی خراب ہوتے جارہے ہیں، ضلع ڈیما ہساؤ شدید متاثر ہوا ہے، جہاں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے سبب زمینی راستہ منطقع ہوگیا ہے‘۔

بھارتی شہر اور خاص طور دارالحکومت نئی دہلی گرمی اور ہیٹ ویو سےجھلس رہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں