کراچی: گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون نے 2 ملزمان کی شناخت کرلی

اپ ڈیٹ 10 جون 2022
متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

بہاالدین ذکریا ایکسپریس میں مبینہ گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون نے مقدمے میں نامزد 5 میں سے دو ملزمان کی شناخت کرلی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریلوے پولیس کی جانب سے27 مئی کو 25 سالہ خاتون کے ریپ کے الزام میں نجی طور پر چلائے جانے والی ٹرین کے پانچ ملازمین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر کی جانب سے شناخت پریڈ کے لیے دو ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ (جنوبی) کے سامنے پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: بیٹی کا ریپ کرنے کے الزام میں باپ گرفتار

تفتیشی افسر نے متاثرہ خاتون کو بھی عدالت میں پیش کیا۔

قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کے بعد ملزمان کو شناختی پریڈ کے لیے ڈمیوں کے ساتھ قطار میں کھڑا کر دیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے ٹرین میں ٹکٹ چیک کرنے والے دو ملزمان کی شناخت کی، ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے انہیں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا اور اس گھناؤنے جرم میں تین دیگر ملزمان کی بھی مدد کی۔

متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: طالبہ گینگ ریپ کے مزید دو ملزمان گرفتار

واقعے میں نامزد ٹرین مینیجر اور 4 ٹکٹ چیکرز کو 11 جون تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے ڈی این اے کے نمونے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 27 مئی کو خاتون تنہا ٹرین میں سفر کر رہی تھیں تاہم ٹیکر چیکر نے انہیں ایئر کنڈیشنڈ کمپارٹمنٹ میں بیٹھنے کی پیشکش کی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں