تصاویر: سری لنکا چھٹی مرتبہ ایشیا کا کرکٹ چمپیئن

اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2022

سری لنکا نے دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان کو 23 رنز سےشکست دے کر چھٹی مرتبہ ایشیا کا چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے راجاپکسے کی شان دار 71 رنز کی اننگز کی بدولت 6 وکٹوں پر 170 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 147 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بھانوکا راجاپکسے کو میچ اور وانیندو ہسارنگا ڈی سلوا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سری لنکا چھٹی مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا—فوٹو: اے ایف پی

میچ سے قبل دونوں ممالک کا قومی ترانا بجایا گیا—فوٹو: اے ایف پی

سری لنکن ٹیم نے پانچ کھلاڑیوں کے جلد  پویلین لوٹ جانے کےباوجود ہمت نہیں ہاری—فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا کو پہلے ہی اوور میں کوشل مینڈس کا نقصان اٹھانا پڑا—فوٹو: اے ایف پی

میچ کے آغاز میں پاکستانی باؤلرز نے سری لنکن بلے بازوں کو بے بس کرکے رکھ دیا تھا—فوٹو: اے ایف پی

نسیم شاہ نے اننگز کی دوسری گیند پر ہی مینڈس کو بولڈ کردیا—فوٹو: رائٹرز

حارث رؤف نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:رائٹرز

گوناتھیلاکا کو حارث رؤف نے بولڈ کردیا—فوٹو: اے ایف پی

تماشائیوں کی بڑی تعداد ایشیا کپ کا فائنل دیکھنےکے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھی—فوٹو: رائٹرز

پاکستانی فیلڈرز اور بالخصوص شاداب خان نے ناقص کارکردگی دکھائی اور اہم کیچز گرائے—فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد میں ایشیا کپ فائنل دیکھنے کے لیے بڑی اسکرین لگائی گئی تھی—فوٹو: اے ایف پی

محمد رضوان اور افتخار دو بلے باز تھے جنہوں نے دہرا ہندسہ عبور کیا—فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا کے باؤلرز نے پاکستانی بلےبازوں کو مکمل طور پر ناکام بنادیا—فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا کی ٹیم ایشیا کپ کی نئی چمپئن بن گئی—فوٹو: اے ایف پی