اسلام آباد پولیس نے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے نام حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے کرائے پر نہ دیں۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ کوئی بھی لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے نہیں دے گا اور روزانہ کی بنیاد پر ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کی چیکنگ ہو گی۔

پولیس نے خبردار کیا کہ جس ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس میں لانگ مارچ میں شریک شخص کو کمرہ دیا گیا اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں