وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر آباد واقعے کے بعد پی ٹی آئی کی بھر پور مہم جوئی اور عمران خان کی کال کو عوام نے یکسرمسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ درجن بھرکارکنوں کے علاوہ احتجاج میں عوام کی عدم شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کےعوام کو پی ٹی آئی کے فتنہ اورانتشار کی حمایت حاصل نہیں ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام رواداری، عزت اور احترام کی سیاست اور جمہوری رویوں پر یقین رکھتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں