راولپنڈی میں مری روڈ پر احتجاج کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فیاض الحسن چوہان نے مظاہرے میں شریک کارکن کو تھپڑ دے مارا جس پر پی ٹی آئی کارکنان میں تلخ کلامی پیدا ہوگئی۔

فیاض الحسین چوہان کے تھپڑ مارنے پر پی ٹی آئی کارکن نے ان سے ناراض ہوکر کہا کہ آپ نے مجھے تھپڑ کیوں مارا جس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پٹرول ٹائر پر ڈالتے ہوئے کارکنوں پر گِرا، کسی کو آگ لگ سکتی تھی، آپ کو اپنا بچہ سمجھ کر تھپڑ مارا ہے۔

پی ٹی آئی کارکن نے انہیں کہا کہ نہیں آپ نے مجھے پیار سے نہیں زور سے تھپڑ مارا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں