اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقامی تاجروں کی راستوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ یہ کسی کا حق نہیں ہے کہ وہ کہہ دے کہ موٹروے پردھرنا دے گا اوروہاں کھڑا ہوجائے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کی چیزوں میں فوری ایکشن لینا ہوتا ہے، ہائی ویزاورموٹرویز کوبند کرنے سے تجارت بھی متاثرہو گی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ جوجلسہ کرنا چاہ رہے ہیں ان کاحق ہے لیکن عام شہریوں کے حقوق بھی متاثرنہیں ہونے چاہئیں، ہائی ویز اور موٹرویز پر کنٹرول ریاست کا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں