کیا آپ کو فلمیں، کنسرٹ اور لذیذ پکوان پسند ہیں؟ اس اتوار کو جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے (ڈی ڈبلیو) اور ڈان ڈاٹ کام کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی فلم سازوں کا جشن منایا جائے گا۔ یہ تقریب اسٹوڈیو ’ڈسٹرکٹ 19‘ میں سہ پہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد ہوگی، ہمیں مکمل یقین ہے کہ آپ اس تقریب سے ضرور لطف اندوز ہونا چاہیں گے۔

ڈان اور ڈی ڈبلیو کے درمیان اِٹ ہیپنز اونلی اِن پاکستان فلم مقابلے کا یہ پانچواں ایونٹ ہے جس کے ذریعے پاکستان کی فلمی برادری کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا ہے۔

ملک بھر میں ہونے والا یہ سالانہ مقابلہ منفرد پاکستانی موضوعات پر کام کرنے والے پیشہ ورانہ اور شوقیہ فلم سازوں کو مختصر ڈاکومینٹری فلم جمع کرانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ ہرگز محض ایوارڈ اور فلم کی نمائشں کی تقریب نہیں ۔ یہ ایک پُر رونق مقام پر ہونے والی بہت سی رنگا رنگ اور دلچسپ پروگرامات پر مشتمل تقریب ہوگی۔

وہ پانچ وجوہات جن کی بنا پر آپ کو اس شاندار تقریب میں شرکت کرنی چاہیے۔

پاکستانی فلم سازوں کا منفرد و بہترین فن دیکھنے کا موقع

اگر آپ سینما کے شوقین ہیں تو پروگرام کا یہ سیگمنٹ آپ کے لیے نہایت دلچسپی کا باعث ہوگا۔

ہر سال ہونے والے مقابلے میں ایک منفرد تھیم یا موضوع کا اعلان کیا جاتا۔ اس سال کے موضوعات میں پاکستانی پکوان، ثقافت، گیت، رقص اور فطری حسن و ماحول شامل تھے۔ تقریب میں نہ صرف اس سال مقابلے کی فاتح فلمیں دکھائی جائیں گی بلکہ پچھلے چار سال کے مقابلوں میں جیتنے والی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔

ان فلموں میں جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا ان میں پاکستان میں تنوع، ہمارے گمنام ہیروز، ہماری منفرد ثقافت اور کس طرح پاکستان نے وبائی امراض کے چیلنجز کا مقابلہ کیا، شامل ہیں۔

تو آئیے، اپنے مقامی فلم سازوں کو سپورٹ کریں اور عظیم فن پاروں کا مشاہدہ کریں جو آپ کے تجربے اور شناخت دونوں سے متعلق ہیں۔

معروف اداکار، ہدایت کار سرمد کھوسٹ اور حیا فاطمہ اقبال کے ساتھ بیٹھک

اگر آپ فلم ساز بننا چاہتے ہیں یا فلم سے متعلق مزید جاننا چاہتے ہیں تو یہ بیٹھک آپ کے لیے ہی ہے۔

پاکستان کے چند معروف فلم سازوں کے ساتھ پینل ڈسکشن بھی اس تقریب کا حصہ ہے۔ کھوسٹ فلمز کے سی ای او اور کملی، زندگی تماشا اور منٹو کے ہدایت کار اور دو بار بار ایمی ایوارڈ جیتنے والی دستاویزی فلم ساز حیا فاطمہ اقبال اس سیگمنٹ کا حصہ ہوں گی۔

تقریب میں دو پینل مباحثے ہوں گے جن میں سے ایک کا عنوان ’ہماری کہانیاں کون سنائے گا؟‘ جبکہ دوسرا پینل ’وہ فلمیں جو آپ (نہیں) بنا سکتے ہیں، وہ عنوانات جنہیں آپ کو دریافت (نہیں) کرنا چاہیے‘۔ پر بات کرے گا۔

ماہرین کی بہترین آرا کے ذریعے ہم یہ جان سکیں گے کہ کس طرح میڈیا انڈسٹری سے استفادہ کریں کہ اپنی کہانی کو حقیقت پسندی کے ساتھ بیان کیا جاسکے۔

پتنگیر کی شرکت، کونٹینٹ کی تخلیق پر مفید گفتگو ہوگی

اگر آپ کونٹینٹ کی تخلیق میں دلچسپی رکھتے ہیں یا صرف پتنگیر کے پرستار ہیں، تو یہ گفتگو آپ کے لیے بہت پرلطف ہو سکتی ہے۔

ڈیجیٹل تخلیق کاروں امتل باویجا اور فہد طارق خان کے انسٹاگرام پر 80 ہزار فالوورز ہیں، جہاں وہ دیگر چیزوں کے علاوہ اپنا سفری مواد اور دلچسپ ریلیز شئیر کرتے ہیں۔ شاید آپ ان کے نام سے واقف نہ ہوں لیکن آپ نے پتنگیر کے بارے میں ضرور سنا ہوگا۔ مواد کی تخلیق اور فلم سازی کا ایک نیا دور پر ہونے والی ان کی گفتگو میں شرکت کریں اور اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔

خماریاں کی پرفارمنس آپ کو مسحور کردے گی

پشتو میوزک بینڈ خماریاں تقریب کو چار چاند لگادے گا، کراچی کی رات میں خیرپختونخوا کے رنگ میں براہ راست پرفارمنس آپ کو مسحور کردے گی۔ نوجوان فنکاروں فرحان بورگا، اسپارلئی، راویل، عامر شفیق اور شیراز پر مشتمل مقبول گروپ امریکا، برطانیہ، یورپ اور خلیجی ریاستوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکا ہے۔ بینڈ کو اپنے جدید اور منفرد انداز کی وجہ سے بیرون ملک مقیم مداحوں میں مقبولیت حاصل ہے۔

صرف یہی نہیں، گزشتہ سال شارٹ لسٹ کی گئی انٹری ’پنچھی‘ کے بلوچ ٹوئنز اور غلام حسین کی طرف سے لائیو پرفارمنس بھی اس شاندار تقریب کا حصہ ہے۔ غلام حسین مور کا دل فریب رقص کریں گے جو دیکھنے والوں کو یقیناً بہت پسند آئے گا۔ ہمارے اس دعوے کی تصدیق کے لیے یہ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

مزیدار پکوان آپ کا منتظر

فرض کریں کہ آپ کسی چیز سے متاثر نہیں ہوتے حالانکہ جس کا امکان بہت ہی کم نظر آتا ہے، تو آپ کو اس تقریب میں لذیذ اور مزیدار پکوان بھی دستیاب ہوں گے۔

فلم فیسٹیول کے پاس صرف ٹکٹ والا پر دستیاب ہیں۔ آپ کو ہمارا مشورہ ہے کہ دیر نہ کریں، جلدی ٹکٹ بک کرائیں۔ اس شاندار تقریب سے خود کو محروم نہ کریں کیونکہ اِٹ ہیپنز اونلی اِن پاکستان (یہ صرف پاکستان میں ہوتا ہے) — اور سال میں صرف ایک بار۔۔۔۔!

تبصرے (0) بند ہیں