واٹس ایپ کون سا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے؟

اپ ڈیٹ 09 فروری 2023
— فائل فوٹو: آن لائن
— فائل فوٹو: آن لائن

واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل نئے فیچرز پر کام ہوتا رہتا ہے تاکہ صارفین کے تجربے کو بہتر بنایا جاسکے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے اپنے میسجنگ پلیٹ فارم میں نئی اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے۔

ان نئی اپ ڈیٹس میں اب صارفین واٹس ایپ پر کوئی آڈیو پیغام یا اپنی من پسند آڈیو کو بھی اسٹیٹس پر لگا سکیں گے، اس سے قبل صارفین تصاویر، ویڈیوز، جفز اور ٹیکسٹ وغیرہ واٹس ایپ کے اسٹیٹس پر لگا سکتے تھے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کچھ صارفین لکھنے کے بجائے بات بات کرکے اپنے خیالات کا اظہار بہتر طریقے سے کرتے ہیں اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین اب 30 سیکنڈ کا آڈیو پیغام اسٹیٹس پر شیئر کرسکیں گے۔

اسٹیٹس پر فوری ری ایکشن

اس کے علاوہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ایک اور نئی اپ ڈیٹس پیش کی ہے جس کے تحت صارفین کسی بھی اسٹیٹس پر فوری ری ایکشن دے سکیں گے۔

صارفین اب اسٹیٹس پر ایموجی کے ذریعے کسی بھی اسٹیٹس کا جواب دے سکتے ہیں۔

پروفائل رنگ

واٹس ایپ نے اپنی نئی اپ ڈیٹس میں ’اسٹیٹس پروفائل رنگز‘ (STATUS PROFILE RING) کا فیچر بھی شامل کیا ہے، اس فیچر میں کسی بھی کانٹیکٹ کی جانب سے اسٹیٹس لگانے پر اس کی پروفائل پکچر پر ایک دائرہ نظر آئے گا جس پر کلک کرکے صارف اس نمبر کی جانب سے لگائے گئے اسٹیٹس کو دیکھ سکیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں