شمالی وزیرستان: افغانستان آمد و رفت میں سہولت کیلئے خصوصی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 09 فروری 2023
حکام کے مطابق فارم جمع کرنے سے قبل ان فارمز کی تصدیق کی جائے اور اور اچھی طرح سے جانچ پڑتال کی جائے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی
حکام کے مطابق فارم جمع کرنے سے قبل ان فارمز کی تصدیق کی جائے اور اور اچھی طرح سے جانچ پڑتال کی جائے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں مقیم پاکستانی شہریت رکھنے والے افراد کے لیے سرحد پار نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ وہ تمام افراد جو افغانستان سے پاکستان میں نقل و حرکت کے لیے خصوصی کارڈ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، انہیں ایک فارم جاری کیا جائے گا جسے بھر کر متعلقہ تحصیل دار کے دفتر میں جمع کرایا جائے گا۔

حکام کے مطابق فارم جمع کرنے سے قبل ان فارمز کی تصدیق کی جائے اور اور اچھی طرح سے جانچ پڑتال کی جائے گی۔

دوسری جانب عثمان زئی عمائدین نے کہا کہ سرحد کے اس پار خوست، پکتیا اور پکتیکا صوبوں میں مقیم پاکستانی شہریوں کو اپنے خاندان کے افراد سے ملنے کے لیے سرحد پار سفر کرتے ہوئے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

علاقہ مکینوں کی درخواست پر مسلح افواج نے ویلڈ قومی شناختی کارڈ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو خصوصی پاس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ خصوصی کارڈ پاکستانی خاندانوں کو آسانی کے ساتھ سرحد پار کرنے کے قابل بنائے گا، عثمان زئی عمائدین نے حکام کے اس اقدام اور فیصلے کو سراہا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں