پشاور میں عوامی اجتماعات پر پابندی

اپ ڈیٹ 20 مارچ 2023
پشاور میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے — فائل/فوٹو: اے ایف پی
پشاور میں 5 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے — فائل/فوٹو: اے ایف پی

پشاور کی مقامی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پابندی کا اطلاق فوری ہوگا اور اگر توسیع کی گئی یا واپس نہیں لی گئی تو 5 دن کے لیے نافذ ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کو قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں کی جانب سے معلومات موصول ہو چکی ہیں کہ امن و امان برقرار رکھنے اور صوبائی دارالحکومت میں امن میں خلل سے بچنے کے لیے غیر معمولی اقدامات لازمی ہیں۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ یہ خدشہ بھی ہے کہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کا اجتماع امن و امان کی صورت حال خراب کرسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں دہشت گردوں یا انتہ اپسندوں کی سرگرمی کی طرح کوئی حادثہ ہوسکتا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں