موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں دنیا بھر میں کے کئی ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، تباہ کن سیلاب اور جنگلوں کی آگ کی وجہ سے انسان کو اس وقت شدید خطرات کا سامنا پڑسکتا ہے۔
بالخصوص یورپ اور امریکا کے کچھ حصوں میں شدید گرمی کی لہر ہے، اس کے علاوہ بحیرہ روم کے ساتھ ساتھ یونان، اٹلی اور الجزائر جیسے ممالک میں تباہ کن جنگلات کی آگ کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
27 جولائی کو اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ زمین عالمی سطح پر گرمی کے دور (گلوبل وارمنگ) سے نکل کر اُبلنے کے دور (گلوبل بوائلنگ) میں داخل ہو گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’جولائی تاریخ کا گرم ترین مہینہ ریکارڈ کیا گیا ہے، موسمیاتی تبدیلی انتہائی خوفناک ہے اور یہ ابھی صرف شروعات ہے۔‘
مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والےگرمی کے ستائے شہریوں کی تصاویر ملاحظہ کیجئے۔
کینیڈا میں اہلکار پانی کی مدد سے جنگلات میں لگی آگ کو بجھاتے ہوئے—تصویر: اے ایف پی
کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ نےامریکا کی فضا کو دھوئیں سے آلودہ کر دیا ہے—تصویر: اے ایف پی
یوراگوئے کم بارشوں اور ریکارڈ بلند درجہ حرارت کے بعد 74 سالوں میں بدترین خشک سالی کا سامنا ہے—تصویر: رائٹرز
نائجر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے بچے کو کپڑے کی مدد سے کمر پر باندھے اور سر پر پانی کی بوتل اٹھائے ہوئے—تصویر: اے پی
یونان میں گرمی سے بچنے کے لیے ایک شخص چھتری پکڑے ہوئے—تصویر: اے پی
جرمنی میں شدید گرمی کے باعث شہری گھوڑے پر پانی کا چھڑکاؤ کررہا ہے—تصویر: اے ایف پی
جاپان میں شدید بارش کی وجہ سے سیلاب، کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا—تصویر: رائٹرز
شمالی مقدونیہ میں گرم موسم سے ٹھنڈا ہونے کے لیے ایک لڑکا دریا میں چھلانگ لگا رہا ہے—فوٹو: رائٹرز
گرم موسم نے پورے جنوبی یورپ اور شمالی افریقا میں افراتفری پھیلا دی ہے اور یونان کے جنگل میں لگی آگ نے حالات مزید خراب دیے—فوٹو:ای پی اے/بی بی سی
یونان میں ایک اہلکار بچے کو محفوظ مقام لے جارہا ہے—تصویر: رائٹرز
یونان میں جنگل میں لگی آگ کے دوران ایک شخص کھڑا ہے—تصویر: رائٹرز
خشک سالی کی وجہ سے سسلی میں جنگل کی آگ بھڑک اٹھی، جس سے مرکزی موٹر ویز میں سے ایک پر پٹرول اسٹیشن تباہ ہو گیا—فوٹو: رائٹرز
پٹرول اسٹیشن تباہ ہونے کے بعد کے مناظر—فوٹو: رائٹرز
تبصرے (0) بند ہیں